08 فروری ، 2021
تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی مقبول اداکارہ مہوش حیات کے ٹو پر پاکستان کے لاپتا کوہ پیما علی سدپارہ اور ان کی ٹیم کے لیے دعاگو ہیں۔
گزشتہ دنوں پاکستان کے کوہ پیما علی سدپارہ اور 2 غیر ملکی کوہ پیما موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتا ہوگئے اور دو دن سے جاری ریسکیو آپریشن میں بھی ان کا سراغ نہیں مل سکا ہے۔
علی سدپارہ کے ساتھ مہم جوئی میں ان کے بیٹے ساجد سدپارہ بھی شامل تھے لیکن ساجد سدپارہ کو آکسیجن ریگولیٹر خراب ہونےکے باعث واپس آنا پڑا تھا۔
اس ضمن میں اداکارہ مہوش حیات نے ٹوئٹ کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ 'آج ہمارے خیالات کوہ پیما محمد علی سدپارہ، آئس لینڈ سے جان اسنوری اور چلی کے رکن پارلیمنٹ موہر کے ساتھ ہیں کو کے ٹو پر لاپتا ہیں'۔
مہوش حیات نے کہا کہ آئیے سب ان بہادر جوانوں کی سلامتی سے واپسی کے لیے دعا کریں۔
گزشتہ روز علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ کا کہناتھا کہ والد کی میت کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن ہو تو ٹھیک ہے، باقی 8 ہزار میٹر کی بلندی پر سردی میں 2 تین دن سے غائب ہیں تو ان کے زندہ بچنے کے چانسز نہ ہونے کے برابر ہیں۔