12 فروری ، 2021
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے چین میں تیارہ کردہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین ’کین سائنو‘ کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی۔
کین سائنو ویکسین کے فیز تھری کلینکل ٹرائلز پاکستان سمیت دیگر ممالک میں منعقد ہوئے تھے۔
کینسائنو کی ہنگامی حالات میں منظوری ڈریپ کے رجسٹریشن بورڈ نے دی۔
اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کین سائنو کے پاکستانی عوام پر کلینکل ٹرائل کے نتائج مثبت آئے ہیں۔
سربراہ اوجھا کووڈ لیبارٹری پروفیسرسعید خان کے مطابق یہ ویکسین 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو بھی لگائی جاسکے گی ۔