'چینی کورونا ویکسین 'کین سائنو بائیو' 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو بھی لگائی جا سکے گی'

چین کی دوسری کورونا ویکسین 'کین سائنو بائیو' کے نتائج مثبت آئے ہیں اور یہ ویکسین 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو بھی لگائی جا سکے گی۔

سربراہ اوجھا کوویڈ لیب پروفیسر ڈاکٹر سعید خان کا کہنا ہے کہ چین کی دوسری کورونا ویکسین 'کین سائنو بائیو' کے کلینکل نتائج مثبت آئے ہیں۔

پروفیسر سعید خان کا کہنا ہے کہ کین سائنو بائیو ویکسین صرف سنگل ڈوز ویکسین ہے اور اس ویکسین کے لیے کسی خاص درجہ حرارت کی ضرورت نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ماحول کے مطابق کین سائنو بائیو کی کولڈ چین مینجمنٹ باآسانی کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین کے ٹرائل میں 18 سال سے کم عمر بچوں کو شامل نہیں کیا گیا، ویکسین اب بھی 18 سال سے کم عمر بچوں کو نہیں لگائی جائے گی۔

پروفیسر سعید خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا واحد حل صرف اور صرف ویکسین ہے اور چین کی دوسری ویکسین 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو بھی لگائی جا سکے گی۔

مزید خبریں :