13 فروری ، 2021
وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو آٹےکے معیار سے متعلق آگاہی مہم چلانےکی ہدایت کردی۔
وزیراعظم کا کہنا ہےکہ فلورملوں کا آٹا کم غذائیت والا ہوتا ہے، فلور ملز کے آٹے سے غذائیت کی چیزیں نکال لی جاتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فلور ملز مرحلہ وار آٹے سے سوجی اور میدہ کم مقدار میں نکالیں، پنجاب حکومت اس حوالے سے عوام میں آگاہی مہم چلائے۔