پی ایس ایل پاکستان میں لیکن افتتاحی تقریب استنبول میں ہوگی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کی افتتاحی تقریب ترکی کے تاریخی شہر استنبول میں ہوگی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ایس ایل 6 کا آفیشل سونگ گانے والے فنکار ترکی پہنچ گئے ہیں تاہم افتتاحی تقریب ملک سے باہر کرانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے کسی بھی قسم کے تبصرے سے گریز کیا۔

افتتاحی تقریب ملک سے باہر ہورہی ہے؟ اس سوال پر پی سی بی نے تردید یا تصدیق سے انکار کیا۔

ذرائع کے مطابق بائیو سیکور ببل کی وجہ سے افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیدیم میں نہیں ہوگی کیونکہ بائیو سیکور ببل کی وجہ سے گراؤنڈز میں اسٹیج اور فنکاروں کا آنا ممکن نہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب ریکارڈ کرکے 20 فروری کو نشر کی جائے گی۔

مزید خبریں :