Time 13 فروری ، 2021
پاکستان

سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریداری کی آواز سنائی دے رہی ہے، شاہ محمود

سینیٹ الیکشن شفاف کرانے پر اپوزیشن کا احتجاج سمجھ سے باہر ہے، وزیرخارجہ— فوٹو:فائل 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریداری کی آواز سنائی دے رہی ہے جبکہ شکست کے خوف سے اپوزیشن اوپن بیلٹنگ کی مخالفت کررہی ہے۔

اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ کرپٹ اور بوسیدہ نظام کی تبدیلی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا اور وزیراعظم ملک میں کرپشن کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریداری کی آواز سنائی دے رہی ہے، اپوزیشن نے ہمیشہ پیسے کے بل بوتے پر سیاست کی ہے۔

شاہ محمود قریشی کہنا تھا کہ اپوزیشن کو سینیٹ الیکشن میں اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے، شکست کے خوف سے اپوزیشن اوپن بیلٹنگ کی مخالفت کررہی ہیں اور ملک میں تبدیلی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اپوزیشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن شفاف کرانے پر اپوزیشن کا احتجاج سمجھ سے باہر ہے، اپوزیشن پرانا پاکستان چاہتی ہے جہاں ضمیر بیچے جاتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا کہ سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف ایوان بالا کی سب سے بڑی جماعت بن جائے گی۔

مزید خبریں :