13 فروری ، 2021
وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی نے سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار و سابق وزیراعظم یوسف گیلانی کی شکست کی پیش گوئی کردی۔
پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضاگیلانی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں اور ان کےکاغذات نامزدگی کے تجویز و تائید کنندہ دو سابق وزرائے اعظم ہیں۔
سابق وزرائے اعظم راجا پرویز اشرف اور شاہد خاقان عباسی یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کے تجویز و تائید کنندہ ہیں۔
ایسے میں وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی نے سینیٹ الیکشن میں سابق وزیراعظم یوسف گیلانی کی شکست کی پیش گوئی کی ہے اور کہا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ن لیگ یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دے۔
یوسف رضا گیلانی نے رد عمل میں کہا کہ اعظم سواتی کی بات کو سنجیدہ نہ لیں ، وہ پی ڈی ایم کے ترجمان نہیں۔