Time 15 فروری ، 2021
پاکستان

سینیٹ انتخابات: اتحادی جماعتوں ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی میں ڈیڈ لاک برقرار

 ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے درمیان سینیٹ نشستوں پر مزید مذاکرات کا امکان ہے،فوٹو: فائل

سینیٹ انتخاب میں ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی نشست پر متفقہ امیدوار پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) اور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) میں اتفاق نہیں ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق وفاق میں اتحادی جماعتوں ‎ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی میں ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی نشست پرڈیڈ لاک ہے، ‎دو روز قبل دونوں پارٹیوں کے ہونے والے مذاکرات بھی بے نتیجہ رہے۔

دونوں جماعتوں کا پہلےکاغذات نامزدگی جمع کرانے پر اتفاق ہوا تھا، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے درمیان سینیٹ نشستوں پر مزید مذاکرات کا امکان ہے۔

مزید خبریں :