انٹرٹینمنٹ
25 ستمبر ، 2012

آشا بھوسلے کی پہلی فلم’مائی‘کے گانے’ڈھاکو ماکم‘کی وڈیو جاری

آشا بھوسلے کی پہلی فلم’مائی‘کے گانے’ڈھاکو ماکم‘کی وڈیو جاری

ممبئی…این جی ٹی…بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ اور پلے بیک سنگر آشا بھوسلے نے اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے ۔بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے لیے آشا بھوسلے کی فلم" مائی"کا جہاں ٹریلر گذشتہ دنوں جاری کیا گیا وہیں اب اس کے پہلے گانے"ڈھاکو ماکم"کی وڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے۔Dhakku Makumکے بولوں پر مبنی اس گانے کو آشا کی پوتی Zanaiاور امت کمار کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی موسیقی نیتن آر شنکر نے ترتیب دی ہے۔ہدایتکارمہیش کوڈیال کی اس فلم میں آشا کے ساتھ ساتھ رام کپور، پدمنی کولہاپور،نوین کوشک اور شیوانی جوشی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔فلم مائی میںآ شا بھوسلے ایک ایسی ماں کا کر دار اداکررہی ہیں جواپنے اکلوتے بیٹے کے چھوڑ جانے کے بعد اپنی بیٹی اور داماد کے ساتھ مشکلات بھری زندگی گزار رہی ہے۔سبھاش داور اور نیتن شنکر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم23نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

مزید خبریں :