انٹرٹینمنٹ
12 فروری ، 2012

پاپ موسیقی کی لیجنڈ گلوکارہ اور اداکارہ وہٹنی ہیوسٹن انتقال کر گئیں

پاپ موسیقی کی لیجنڈ گلوکارہ اور اداکارہ وہٹنی ہیوسٹن انتقال کر گئیں

لاس اینجلس…پاپ موسیقی کی لیجنڈ گلوکارہ اور اداکارہ وہٹنی ہیوسٹن انتقال کر گئیں اگست 1963 میں پیدا ہونے والی وہٹنی ہیوسٹن کو 1980 اور نوے کی دہائی میں پاپ موسیقی کی ملکہ شمار کی جاتی تھی۔ لیکن یہ ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کا صرف ایک روپ تھا۔ اس کے علاوہ وہ ایک اداکارہ ماڈل اور پروڈیوسر بھی تھی۔ گنس بک کے مطابق وہٹنی تاریخ میں سب سے زیادہ ایوارڈ حاصل کرنے والی فنکارہ ہے۔ ماڈلنگ سے اپنا کیرئیر شروع کرنے والی وہٹنی نے دی باڈی گارڈ اور ویٹنگ فار ایکزہیل جیسی کامیاب فلموں سمیت 4 فلموں میں اداکاری بھی کی۔ 200 ملین البمز اور گانوں کی فروخت کے ساتھ وہ دنیا کی سب سے زیادہ بکنے والی آوازوں میں شامل رہی، 48 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ دینے والی ہیوسٹن کے بارے میں آج کے متعدد معروف گلوکار کہتے ہیں کہ اس کی آواز ہی انہیں موسیقی کی دنیا میں لانے کا ذریعہ بنی۔

مزید خبریں :