25 فروری ، 2021
بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ان دنوں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں جس کے خلاف عوام کے ساتھ بالی وڈ سے بھی آوازیں آنے لگی ہیں۔
خیال رہےکہ بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہر ریاست میں الگ الگ ہیں اور اس وقت ریاست مہاراشٹرا میں فی لیٹر پیٹرول 97.34 بھارتی روپے (212.37 پاکستانی روپے) میں دستیاب ہے جب کہ ڈیزل 88.44 بھارتی روپے (192.88 پاکستانی روپے) میں مل رہا ہے۔
بالی وڈ اداکارہ رچا چڈھا نے پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر آواز اٹھانے کے لیے سلمان خان اور ایشوریا رائے کی فلم 'ہم دل دے چکے صنم' کے گانے 'تڑپ تڑپ کے' کا کلپ 'لٹ گئے' شیئرکیا ہے۔
کلپ میں سلمان خان اور ایشوریا رائے کے جدا ہونے کا منظر دکھایا جارہا ہے اور سلمان خان ہم لٹ گئےگارہے ہیں۔
رچا چڈھا نے کلپ شیئر کرنے کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ انہوں نے ابھی ابھی گاڑی فیول ٹینک فل کروایا ہے۔