Time 26 فروری ، 2021
پاکستان

’پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کا 90 فیصد کام مکمل کر لیا‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہےکہ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس  کے  ایکشن پلان کا  تقریباً 90 فیصد کام مکمل کر لیا ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے اعتراف کیا کہ پاکستان کسی بھی ملک کو دیے جانے والے مشکل ترین اور جامع ایکشن پلان پر عمل پیر اہے۔

 علاوہ ازیں وفاقی وزیر حماد اظہر آج پریس کانفرنس میں ایف اے ٹی ایف  اجلاس پر مزید بریفنگ دیں گے۔

واضح رہےکہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو مزید مہلت دیتے ہوئے جون تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔


مزید خبریں :