5 گھنٹے سو کر 3 ہزار ڈالرکما لیے

فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل

اکثر لوگ ویڈیو شیئرنگ ایپس سے مختلف قسم کا مواد پوسٹ کرکے پیسے کماتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو جس خاتون سے ملوانے والے ہیں انہوں نے صرف سو کر 3 ہزار ڈالر کما لیے۔

تائیوان کی ایک سابقہ گلوکارہ امریکن ویڈیو لائیو اسٹریمنگ سروس ٹوئچ پر اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت اور ویڈیو گیمز کھیلتی ہیں۔

لیکن چند روز قبل انہوں نے لائیو آکر مداحوں سے بات چیت نہیں کی بلکہ وہ لائیو اسٹریمنگ آن کرکے بستر پر لیٹ گئیں اور 5 گھنٹے تک لائیو رہ کر سوتی رہیں۔

اس دوران خاتون کو تقریباً 11 ہزار 200 کے قریب صارفین نے دیکھا اور انہوں نے اس لائیو اسٹریمنگ سے 3 ہزار ڈالر  یعنی تقریباً 4 لاکھ 75 ہزار پاکستانی روپے کما لیے۔

گلوکارہ کا کہنا ہے کہ جب وہ سو کر اٹھیں تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئیں کہ انہیں 5 گھنٹوں کے دوران ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے دیکھا۔

مزید خبریں :