مارچ کے پہلےکاروباری دن میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

 مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن آج 43ارب روپے کم ہوکر 8 ہزار 163 ارب روپے ہوگئی ہے،فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے مہینےکا پہلا کاروباری دن سرمایہ کاری کے لیے منفی رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 271 پوائنٹس کم ہوکر 45 ہزار 593 پر بند ہوا ہے۔

 کاروباری دن میں 100 انڈیکس 925 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں آج 36کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 18 ارب روپے سے زائد رہی۔

 مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن آج 43ارب روپے کم ہوکر 8 ہزار 163 ارب روپے ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :