حکومت کی 6 ارب 37 کروڑ روپے سے زائد کا رمضان ریلیف پیکج دینے کی تیاری

حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز  پر بڑا رمضان پیکج دینے کی تیاری کرلی، وزارت صنعت و پیداوار نے 6 ارب 37 کروڑ روپے سے زائد کارمضان ریلیف پیکج تجویز کیا ہے۔

چینی 68 روپے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے، گھی 200 روپے فی کلو کرنے کی تجویز ہے۔

چائے کی پتی پر 50 اور دودھ پر 20 روپے سبسڈی دی جائے گی۔ رمضان پیکج کے تحت 19 اشیائےضروریہ پر10 سے 50 روپےتک سبسڈی تجویزکی گئی ہے۔ 

ریلیف پیکج دینے کی سمری وزارت صنعت و پیداوار نے تیارکرکے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال کر دی  ہے۔

خوردنی تیل پر 20 اور دال چنا پر 15 روپے فی کلو سبسڈی کی تجویز ہے جبکہ دال ماش اور دال مونگ پر 10,10 روپے فی کلو ،دال مسور پر 30 روپے ،دال چناپر25 اور بیسن پر 20 روپے فی کلوسبسڈی تجویز کی گئی ہے۔

کھجور  پر 20 روپے ، باسمتی اورسیلا چاول پر دس دس روپے جبکہ ٹوٹاچاول پر12 روپے فی کلو سبسڈی دینے کی تجویز ہے۔

1500 ملی لٹرمشروبات کی بوتل پر 25 روپے اور800 ملی لٹر بوتل پر20 روپے سبسڈی تجویزکردی گئی۔

مزید خبریں :