اب ہاتھی بھی پینٹ شرٹ پہننے لگے

فوٹو: سوشل میڈیا

آپ نے چھوٹے پالتو جانوروں جیسے بلی، کتا یا بکریوں کو تو کپڑے پہنے دیکھا ہو گا لیکن کیا آپ نے کبھی ہاتھی کو پینٹ شرٹ پہنے دیکھا ہے؟

ہم میں سے شاید کچھ لوگ ایسے ہوں جنہوں نے ایسا دیکھا ہو لیکن آپ پریشان مت ہوں، آج ہم آپ کو دیو ہیکل جانور کو پینٹ شرٹ میں دکھائیں گے۔

بھارت کے ارب پتی تاجر آنند مہندرا کی جانب سے سوشل میڈیا پر ہاتھی کی پینٹ شرٹ پہنے ایک تصویر شیئر کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاتھی نے جامنی رنگ کی شرٹ اور سفید رنگ کی پینٹ پہن رکھی ہے لیکن اس سے بھی مزے کی بات یہ کہ ہاتھی نے بیلٹ بھی باندھ رکھا ہے جب کہ مہاوت (ہاتھی کے نگہبان) نے لنگی پہن رکھی ہے۔

ہاتھی کی پینٹ شرٹ والی تصویر کو جہاں بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے وہیں اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :