ملک میں سونا مزید سستا ہوگیا

ملک میں فی تولہ سونے کی قدر 1 لاکھ 2 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے اور ایک تولہ سونا 50 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 2 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز  ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے کم ہوئی ہے، ملک میں فی تولہ سونے کی قدر 1 لاکھ 2 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 43 روپے کم ہوکر 87877 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی  قدر 7 ڈالر کم  ہوکر 1693 ڈالر فی اونس ہے۔


مزید خبریں :