دنیا
Time 09 مارچ ، 2021

جنگ زدہ علاقوں کے سوا دیگر مقامات پر ڈرون حملے روکنے کا اعلان

امریکی صدر جوبائیڈن انتظامیہ نے جنگ زدہ علاقوں کے سوا دیگر علاقوں میں ڈرون حملے بند کرنےکا اعلان کر دیا ۔

 ترجمان پینٹاگون کا کہنا ہے کہ  ایسے علاقےجہاں امریکی فوج موجود ہےلیکن وہاں جنگ نہیں تو ایسی جگہوں پرڈرون حملوں کو روک دیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ پابندی مستقل نہیں لگائی جارہی اور نہ ہی اس کامطلب یہ ہےکہ ڈرون حملےنہیں ہوں گے ، ہم بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ انتہا پسندوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

اس سےقبل سابق صدرٹرمپ نےصومالیہ اوردیگرممالک میں امریکی فوج کو ڈرون حملوں کی اجازت دے رکھی تھی جب کہ افغانستان، شام اورعراق کےعلاوہ کسی بھی ملک میں ڈرون حملےکےلیے وائٹ ہاؤس کی اجازت لینا ضروری ہوگا۔

مزید خبریں :