دنیا
10 ستمبر ، 2015

شامی خانہ جنگی:ایران ،سعودی عرب ا ورامریکہ سےمذاکرات کے لیے تیار

 شامی خانہ جنگی:ایران ،سعودی عرب ا ورامریکہ سےمذاکرات کے لیے  تیار

تہران......ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام میں جاری خانہ جنگی خاتمہ کے لیے امریکا اور سعودی عرب کے ساتھ بات چیت پرآمادہ ہے۔

گزشتہ روزتہران میں آسٹریا کے صدرہینزفشر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ایرانی صدر نے کہا کہ غیرملکی طاقتوں کو شام کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں دیا جا سکتا بلکہ انہیں اپنا کردار شام میں سلامتی کی صورتِ حال بہتر بنانے تک محدود رکھنا چاہیے۔

صدرروحانی نے کہا کہ ایسے وقت میں جب شام کے عوام قتل و غارت اور بےوطنی جیسی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، شام میں مسئلہ کسی شخصیت یا حکومت کی حمایت کا نہیں، بین الاقوامی برادری شام میں حزبِ اختلاف کی جانب سے صدر بشار الاسد کی اقتدار سے بے دخلی جیسے مطالبات کے بجائے شام میں جاری خون ریزی روکنے پر توجہ مرکوز کرے۔

مزید خبریں :