کنگنا رناوت ماسک نہ پہننے پر تنقید کی زد میں آگئیں

ویڈیو اسکرین گریب

گزشتہ روز اداکارہ کنگنا رناوت کو ممبئی ائیرپورٹ پر بغیر ماسک کے دیکھا گیا جس کے بعد اداکارہ کشور سمیت متعدد صارفین کی جانب سے ان پر تنقید کی جانے لگی۔

پاپا رازی فوٹوگرافر کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں اداکارہ کنگنا رناوت کو ممبئی ائیرپورٹ پر بغیر ماسک کے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو کے کمنٹس سیکشن میں ایک نئی بحث چھڑ گئی کہ بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باوجود بھی انہوں نے ماسک کیوں نہیں پہنا ہوا۔

کنگنا کو ائیرپورٹ پر بغیر ماسک کے گھومنے پر بگ باس سیزن 9 کی کنٹسٹنٹ اور اداکارہ کشور مرچنٹ نے بھی رد عمل دیا۔

کشور مرچنٹ نے کہا کہ ’یہ عورت ہر وقت بغیر ماسک کے کیوں دِکھتی ہے؟‘۔

 کشور مرچنٹ کے علاوہ دیگر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی کنگنا رناوت پر تنقید کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں اس وقت کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور حال ہی میں اداکار رنبیر کپور بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :