Time 10 مارچ ، 2021
پاکستان

پرویز الٰہی کی برہمی پر ڈپٹی کمشنر فیصل آباد پنجاب اسمبلی میں پیش

فائل:فوٹو

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہی کے طلب کرنے پر ڈپٹی کمشنر فیصل آباد  محمد علی ریکارڈ سمیت اسمبلی میں پیش ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں 10 کروڑ روپے فنڈز کی موجودگی کے باوجود ریسکیو 1122 کا اسٹیشن تعمیر نہ کیے جانے اور اسپیکر کا فون نہ سننے پر گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں اسپیکر پرویز الہی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی محمد علی کو طلب کیا تھا۔

 ڈپٹی کمشنر ریکارڈ سمیت پنجاب اسمبلی پہنچے جہاں وزیر اعلیٰ آفس میں اسپیکر اور ڈپٹی کمشنر کے درمیان ملاقات ہوئی جب کہ وزیر قانون راجہ بشارت، فیصل آباد سے ارکان اسمبلی اور سیکرٹری اسمبلی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید خبریں :