14 مارچ ، 2021
پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر میں خصوصی تقریب ہوئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارپنجاب کلچر ڈےکی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہیں صوبائی وزیرثقافت خیال احمد کاسترو نے پنجاب کی روایتی پگ پہنائی۔
وزیراعلیٰ نے خیال احمد کاسترو اور وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کو پگ پہنائی۔
اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ثقافت کی جڑیں تاریخ میں پیوست ہیں، دنیا بھر میں بسنے والے پنجابی ہر جگہ منفرد شناخت رکھتے ہیں، ثقافت اور روایات کو یاد رکھنا زندہ دلی کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت اور روایات کےرنگ دل آویز ہیں، دنیا بھر میں پنجاب کی ثقافت کو پسند کیا جاتا ہے۔