دنیا
Time 15 مارچ ، 2021

میانمار: سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مزید 18 مظاہرین ہلاک

میانمار میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کرنے والے مزید 18 مظاہرین مارے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مرنے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے جبکہ  3 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

دوسری جانب ینگون کے دو علاقوں میں مارشل لاء نافذ کیا گیا ہے اور مختلف شہروں میں اب بھی فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ میانمار میں جمہوریت بحالی کی جدوجہد میں اب تک 100افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

میانمار میں یکم فروری کو فوج نے اقتدار پر قبضہ کرکے منتخب حکومت کو گھر بھیج دیا اور کئی رہنماؤں کو گرفتار کررکھا ہے جس کے خلاف ملک بھر میں شدید احتجاج اور سول نافرمانی کی تحریک جاری ہے۔

مزید خبریں :