اورنگی ٹاؤن، رینجرزکی گاڑی کے قریب دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرزکی گاڑی کے قریب دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔

اورنگی ٹاؤن کے علاقے 5 نمبر میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار شہید ہوگیا جبکہ 2 اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے۔

رینجرزکی گاڑی کے قریب دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق ماسک پہنا شخص دھماکے سے 5 منٹ پہلے موٹرسائیکل کھڑی کرکے گیا اور رینجرزکی گاڑی جیسے ہی موٹر سائیکل کے قریب سے گزری دھماکا ہوگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکا ہوتے ہی اس جگہ دھویں کے بادل چھاگئے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا موٹرسائیکل میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا اور دھماکے میں 4 سے 5 کلو گرام دھماکاخیزمواد استعمال کیا گیا۔

مزید خبریں :