Time 16 مارچ ، 2021
پاکستان

لاک ڈاؤن کا فیصلہ خوشی سے نہیں کیا جاتا: وزیر خزانہ پنجاب

فائل فوٹو

لاہور: پنجاب کے وزیرخزانہ ہاشم جواں بخت کا کہناہےکہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ خوشی سے نہیں کیا جاتا اور  معاشی سرگرمیوں کی بندش حکومت کے لیے بھی امتحان ہے۔

وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے لاہور ایکسپو سینٹر میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرکا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لوگ کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوائیں، ڈاکٹرز اور 60 سال سے زائد عمر کے افرادکی  پہلے ویکسی نیشن کا فیصلہ ضرورت کی بنیاد  پر کیا گیا۔

صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عوام احتیاطی تدابیر پر  بھی عمل درآمد یقینی بنائیں، لاک ڈاؤن کا فیصلہ خوشی سے نہیں کیا جاتا اور معاشی سرگرمیوں کی بندش حکومت کے لیے بھی امتحان ہے۔


مزید خبریں :