Time 18 مارچ ، 2021
پاکستان

نواز شریف کے دور میں ایل ڈی اے میں غیر قانونی پلاٹس دیےگئے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہےکہ نواز شریف کی وزارتِ اعلیٰ کے دور میں لاہور میں 1352 پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کے معاون خصوصی  برائے احتساب شہزاد اکبر کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دور میں ایل ڈی اے میں غیرقانونی پلاٹ الاٹ کیےگئے، 450 لوگوں کو  نوازشریف کی وزارتِ اعلیٰ کے دورمیں 1352 پلاٹ تقسیم کیے گئے۔

 عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پلاٹوں کی تمام الاٹمنٹس میرٹ سے ہٹ کرکی گئیں،محکمہ صحت کے اس وقت کے ایک آفیسر قمرالزمان پرتواس قدر مہربانیاں کی گئیں کہ انہیں پہلے میرٹ سے ہٹ کر الاٹمنٹس کیں، بعد میں انہیں ڈی جی ایل ڈی اے بنادیا گیا اور  ‎1997میں انیسویں اور بیسویں گریڈ کےاسی آفسر کو اپنا پولیٹیکل سیکرٹری بنالیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ  اینٹی کرپشن پنجاب کو ان الاٹمنٹس کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کر دی ہے،غیر قانونی الاٹمنٹس کی ریکوری بھی کی جائے گی۔

وزیراعظم کے مشیر داخلہ واحتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ 1352 پلاٹس غیر قانونی الاٹ کیے گئے، نواز شریف نے صوابدیدی کوٹے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پلاٹس الاٹ کیے۔

عثمان بزدار اورشہزاد اکبر کاکہنا تھا کہ پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹس سے چھانگا مانگا سیاست کی بنیاد رکھی گئی، ضرورت مندوں کےپلاٹس ارکان اسمبلی کو رشوت کے طور پر دیے گئے، اب تک پنجاب میں 87 فیصد سرکاری اراضی واگزار کرائی جا چکی ہے۔

مزید خبریں :