Time 19 مارچ ، 2021
انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکارہ فٹ رہنے کیلئے کونسا پانی پیتی ہیں؟ قیمت بھی ہوش اڑا دے

گزشتہ دنوں اروشی رو تیلا ممبئی ائیر پورٹ پرپانی کی کالی بوتل ہاتھ میں تھامے نظر آئیں تھیں— فوٹو: بھارتی میڈیا

بالی وڈ اداکارہ و ماڈل گرل اروشی روتیلا کے زیر استعمال پینے کے پانی کی قیمت نے مداحوں کے ہوش اڑا دیے۔

گزشتہ دنوں اروشی رو تیلا دہلی سے ممبئی پہنچی تھیں جہاں وہ ائیر پورٹ پرپانی کی کالی بوتل ہاتھ میں تھامے نظر آئیں تھیں۔ 

ان کے ہاتھ میں پانی کی بوتل نے سرخیاں بٹوری تھیں اور اس حوالے سے تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ کالا پانی (بلیک الکلائن واٹر) ہائیڈریٹڈ پانی ہے۔ 

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس پانی قیمت 4 ہزار بھارتی روپے فی لیٹر ہے جس کو بالی وڈ سمیت دیگر نامور شخصیات فٹ رہنے کیلئے استعمال کرتی ہیں۔

ارواشی کے علاوہ اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی بلیک واٹر کی بوتل تھامے نظر آئے تھے۔

مزید خبریں :