دنیا
Time 20 مارچ ، 2021

کورونا کی تیسری لہر نے دنیا بھر میں خطرے کی گھنٹی بجا دی

عالمی وبا کورونا کی تیسری لہر نے دنیا بھر کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ 

کورونا کی تیسری لہرکے دوران بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا ہےکہ دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا ہو گا۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں اس ماہ سے 16 علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا جب کہ  پولینڈ میں کل سے 3 ہفتوں کے جزوی لاک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ  برازیل میں کورونا کیسز کی صورتحال ابتر ہونے کے سبب ملک گیر لاک ڈاؤن کا مطالبہ زورپکڑنے لگا ہے۔

دوسری جانب کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر اسپین نے ایسٹرکی چھٹیوں میں سفری پابندیوں کا فیصلہ کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ   امریکا میں کورونا سےبچاؤ کے لیے ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے جب کہ برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے بھی ایسٹرا زنیکا ویکسین لگوا لی ہے۔

  برطانیہ میں چھوٹی عمر کے بچوں کے لیےاسکول کھولنے سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

مزید خبریں :