21 مارچ ، 2021
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور سینیٹر فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا فیشن سینس بہت برا ہے ۔
حال ہی میں فیصل سبزواری اپنی اہلیہ اور میزبان مدیحہ نقوی کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شریک ہوئے۔
دوران شو میزبان و اداکار آغا علی نے فیصل سبزواری سے سوال کیا کہ کس خاتون سیاستدان کا فیشن سینس بہت برا ہے۔
فیصل سبزواری نے آغا علی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا خود کا فیشن سینس بھی بہت براہے، یہاں آنے کے لیے بھی میری اہلیہ نے مجھے کپڑوں کا مشورہ دیا اور میں وہی کپڑے پہن کر آگیا۔
بعد ازاں فیصل سبزواری نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ان کا فیشن سینس بہت برا ہے۔
ایم کیو ایم رہنما کا مزید کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان کا فیشن سینس بہت بھڑکیلا ہے۔
فیصل سبزواری کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے ان کی اہلیہ مدیحہ نقوی نے بھی کہا کہ مجھے فردوس عاشق اعوان بہت پسند ہیں اور میری خواہش ہے کہ میں ان کے لیے کچھ ڈیزائن کروں۔