ویڈیو: فردوس عاشق اعوان بائیک رائیڈر بھی بن گئیں؟

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سیاست کے ساتھ کھیلوں میں بھی سرگرم نظر آتی ہیں لیکن اس بار انہوں نے بائیک پر سواری کی۔

سوشل میڈیا پر فردوس عاشق اعوان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ریسکیو 1122 کی موٹر سائیکل پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فردوس عاشق اعوان ریسکیو 1122 کی جیکٹ اور ہیلمٹ پہن کر موٹر سائیکل پر بیٹھی ہیں اور 1122 کے اہلکار موٹر سائیکل کو دھکا لگا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل فردوس عاشق اعوان کی کرکٹ اور فٹبال کھیلنے کے علاوہ ٹریکٹر چلانے کی ویڈیوز بھی سامنے آ چکی ہیں جبکہ انہوں نے باکسر عامر خان کی جانب سے مریم نواز کے ساتھ باکسنگ کا چیلنج بھی قبول کیا تھا۔

مزید خبریں :