Time 22 مارچ ، 2021
پاکستان

سندھ حکومت کا کراچی کے3 سرکاری اسپتالوں کے معاملے پر وفاق سے بات چیت کا فیصلہ

سندھ حکومت نےکراچی کے3 بڑے اسپتالوں کے انتظام کےلیے وفاق سے بات چیت کا فیصلہ کیا ہے ۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کے تین اسپتالوں کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں قومی ادارہ امراض قلب، جناح اسپتال اور قومی ادارہ برائے صحت اطفال کے معاملات زیر بحث آئے ۔

اجلاس میں وفاقی حکومت کاان تین اسپتالوں کو بورڈ آف گورنرز کے ذریعے چلانا عدالتی فیصلے کے برعکس قراردیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ تینوں اسپتالوں کو بہترین ادارہ بنانے میں بڑی محنت کی ہے۔

 مراد علی شاہ کا کہناتھا کہ سندھ حکومت کے پاس ان اسپتالوں کو چلانے کے لیے ایک بہترین پلان ہے، اگر یہ اسپتال وفاق کے پاس گئے تو علاج معالجے کی جاری سہولیات متاثر ہوں گی، ان اسپتالوں سے متعلق وفاق سے بات کریں گے۔

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق اس وقت بھی ان تینوں اسپتالوں کے 2011 سے تمام اخراجات سندھ حکومت برداشت کرتی ہے، ان اسپتالوں میں بلوچستان، پنجاب، کے پی اور سندھ کے دیگر شہروں سے مریض آتے ہیں۔

مزید خبریں :