24 مارچ ، 2021
عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف بلو چستان میں فرنٹ لائن پر جانوں کی قربانیاں دینے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لواحقین پچھلے6 ماہ سے حکومتی اعلانات کے تحت ملنی والی مراعات اور مالی امداد کے منتظر ہیں۔
بلوچستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں کو ایک سال سے زیادہ عرصہ بیت گیاہے اور سرکاری ریکارڈ کے مطابق صوبے میں 19 ہزار افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ 203افراد کورونا سے انتقال کرگئے ان میں 5 ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے20 اہلکار بھی شامل ہیں۔
بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کے خلاف جانوں کی قربانی دینے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو’شہید‘ قرار دے کر ان کے لواحقین کے لیے مراعات اور محکمہ صحت کے عملے کے لیے الاؤنس کا اعلان کیا تھا تاہم حکومتی وعدے 6 ماہ گزرنے کے بعد بھی فائلوں اور میڈیا کی حد تک ہی محدود رہے۔