Time 25 مارچ ، 2021
پاکستان

کراچی میں ضلع وسطی کے مزید 4 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ 25مارچ سے 8 اپریل تک ہوگا،فوٹو: فائل

کراچی میں ضلع وسطی کے مزید 4 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق  گلبرگ، لیاقت آباد، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے،مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ 25مارچ سے 8 اپریل تک ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے تحت متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے ،ان علاقوں میں کریانہ اور میڈیکل اسٹورزکو ایس اوپی کے تحت کھلنےکی اجازت ہوگی۔

متاثرہ علاقوں میں غیر ضروری آمدورفت،ڈبل سواری پر پابندی ہوگی اور  کاروباری، صنعتی سرگرمیوں اور اجتماعات پر بھی پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد گھروں میں قرنطینہ رہیں گے۔

مزید خبریں :