Time 25 مارچ ، 2021
پاکستان

پورے ملک میں نئےصوبے بنائے جائیں، خالد مقبول صدیقی

 
 شہر کے امن کی خاطر 18 مارچ کے بجائے 25 مارچ کو جلسہ کرنے پر مجبور ہوئے،خالد مقبول صدیقی،فوٹو: سوشل میڈیا

متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کےکنوینرخالد مقبول صدیقی نے مطالبہ کیا ہے کہ پورے ملک میں نئےصوبے بنائے جائیں، سب سے مضبوط مطالبہ شہری سندھ صوبے کا ہے ۔

کراچی کے نشتر پارک میں ایم کیوایم پاکستان نے اپنا 37 واں یوم تاسیس منایا، جلسے  میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ،سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، ڈپٹی کنوینر وسیم اختر اور کنور نوید جمیل سمیت اراکین رابطہ کمیٹی ،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی  اور کارکن شریک ہوئے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ شہر کے امن کی خاطر 18 مارچ کے بجائے 25 مارچ کو جلسہ کرنے پر مجبور ہوئے، پاکستان میں آبادی کی بنیاد پر نئے صوبے بننے چاہئیں۔

سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہاکہ متحدہ کارکنان ماورائے عدالت قتل ہوئے، ہمیں مظلوموں کی آواز بننے کی سزا دی جارہی ہے۔

سابق میئر کراچی وسیم اختر نے پارٹی سے منحرف رہنماؤں کو واپس ایم کیو ایم میں  شمولیت کی دعوت دے ڈالی۔

نومنتخب سینیٹر فیصل سبزواری نے دعویٰ کیا کہ جس دن سندھ میں مردم شماری درست ہوگئی تو وزیراعلیٰ شہری سندھ سے ہوگا۔

مزید خبریں :