Time 26 مارچ ، 2021
پاکستان

حکومتی اقدامات کی تشہیر کیلئے ایک ارب روپے منظور

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے حکومتی اقدامات کی تشہیری مہم کیلئے ایک ارب روپے کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں حکومتی اقدامات کی تشہیری مہم کیلئے ایک ارب روپے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق تشہیری مہم کیلئے فنڈز کی منظوری وزارت اطلاعات کی درخواست پر دی گئی ہے جبکہ یہ فنڈز تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی مد میں خرچ ہوں گے۔

مزید خبریں :