Time 27 مارچ ، 2021
پاکستان

نئی ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل کے بعدکراچی میں لوڈشیڈنگ میں کمی کا امکان

گرمیوں میں کراچی کو نیشنل گرڈ سے 450 میگاواٹ اضافی بجلی ملےگی، جس کے باعث گرمیوں میں لوڈشیڈنگ میں کمی کا امکان ہے۔

وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن عمر ایوب کا کہنا ہےکہ  گرمیوں میں کراچی والوں کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا نہیں رہےگاکیونکہ جامشورو سے کراچی تک ٹرانسمیشن لائن مکمل کرلی گئی ہےجس سے کراچی کو اضافی 450 میگاواٹ بجلی میسر ہوگی۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ 220 'کے وی' کی ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل سے پی ٹی آئی حکومت کا ایک اور  وعدہ پورا ہوگیا۔

وفاقی وزیر کے مطابق 130کلومیٹر طویل ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن اپ گریڈ کی گئی ہے ، ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے 31 مارچ تک بجلی کی ترسیل ممکن ہو جائے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو پہلے ہی نیشنل گرڈ سے 650 میگا واٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے، ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل سے کراچی کو گرمیوں میں مجموعی طور پر 11سو میگا واٹ بجلی میسر ہو گی جس سے امید ہے شہریوں کو لوڈشیڈنگ نے نجات مل پائے گی۔

مزید خبریں :