30 مارچ ، 2021
ملتان میں آموں کے درخت کاٹنےکے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے درختوں کی کٹائی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
ملتان میں آموں کے درختوں کی کٹائی کے خلاف دائر کیس میں جسٹس شاہد کریم نے سید کمال حیدر کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کے مطابق ملتان میں ہاؤسنگ اسکیم کی توسیع کےلیےسیکڑوں درخت کاٹےگئے، پاکستان بدترین ماحولیاتی آلودگی کا شکار ہے،درختوں کے کٹاؤ سے آلودگی میں اضافہ ہوگا۔
جسٹس شاہد کریم نے آموں کے درخت کاٹنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
عدالت نے ڈی ایچ اے ملتان،محکمہ جنگلات اور ماحولیات کو نوٹس جاری کرتےہوئے سے فریقین کو 2 اپریل تک جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔