Time 03 اپریل ، 2021
پاکستان

وزیراعظم نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل نو کردی

وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل نو کردی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن مطابق وزیراعظم عمران خان اقتصادی مشاورتی کونسل کی سربراہی کریں گے جبکہ ان کی عدم موجودگی میں وزیرخزانہ اقتصادی مشاورتی کونسل کی صدارت کریں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کونسل کے چیئرمین اور وزیر خزانہ نائب چیئرمین ہوں گے جبکہ توانائی، منصوبہ بندی، نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور اقتصادی امور کے وزراء بھی کونسل کے رکن ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کونسل میں 12 سرکاری ارکان جبکہ نجی شعبہ کے 13 اراکین اقتصادی مشاورتی کونسل کا حصہ ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کونسل کے پرائیویٹ ممبران میں عابد سلہری، عارف حبیب، آصف قریشی اعجاز نبی، فاروق رحمت اللہ، محمد علی ٹبہ، ڈاکٹر راشد امجد، سلمان شاہ، شوکت ترین اور ڈاکٹرشمشاد اختر شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سلطان الانہ، سید سلیم رضا اور زید علی محمد بھی اقتصادی مشاورتی کونسل کے پرائیویٹ ارکان میں شامل ہیں۔

مزید خبریں :