Time 06 اپریل ، 2021
پاکستان

کراچی کے سرکاری اسپتالوں سے متعلق 2 ہفتے بعد بھی سندھ کو وفاق کاجواب نہ مل سکا

کراچی کے سرکاری اسپتالوں سے متعلق دوہفتے بعد بھی سندھ کو وفاق کاجواب نہ مل سکا۔

خیال رہے کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے وفاق کو کراچی کے سرکاری اسپتالوں کے معاملے پر خط لکھا تھا اور وفاق کو اسپتالوں کو مشترکہ طور  پر چلانے کی تجویز دی تھی تاہم  2 ہفتےگزر جانےکے باوجود سندھ کو وفاق کاجواب نہ مل سکا۔

خط میں کہا گیا تھا کہ  وفاق ان اسپتالوں کوچلاناچاہتاہےتوپہلےسندھ کےواجبات اداکرے، عدالت نے بھی وفاق کو سندھ کے واجبات اداکرنےکا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب سربراہ جناح اسپتال ڈاکٹرسیمی جمالی کو بورڈ آف گورنر میٹنگ میں شرکت سے روک دیاگیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے یکم اپریل کو ڈاکٹرسیمی کوبورڈآف گورنراجلاس میں بلایا تھا لیکن انہیں محکمہ صحت سندھ نے شرکت سےمنع کیا تھا، وزیر صحت سندھ وفاق کے بنائےگئے بورڈ آف گورنرکو ماننے سے انکار کرچکی ہیں۔

مزید خبریں :