پاکستان
Time 09 اپریل ، 2021

’یکساں نصاب تعلیم کے لیے پنجاب اس وقت سب سے آگے ہے‘

فائل فوٹو

لاہور:  پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر فاروق منظور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کےوژن کے مطابق یکساں نصاب تعلیم کے لیے پنجاب اس وقت سب سے آگے ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق منظور نے کہا کہ آئین کے مطابق اقلیتوں کوبرابر حقوق حاصل ہیں، کسی کو پابندی کے تحت اسلامیات کی کتب نہیں پڑھائی جائیں گی بلکہ اقلیتوں کے لیے الگ سے مذہبی کتب شائع ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حوالے سےایک کیس عدالت میں ہے اور یہ معاملہ تعطل کا شکار ہے۔

ایم ڈی پنجاب بک بورڈ کا کہنا تھا کہ پبلک سیکٹر کے لیے 50 فیصد سے زیادہ کتب شائع ہورہی ہیں، نجی سیکٹرکو این او سی کے لیے کہہ دیا  گیا ہے، 30 اپریل تک مسودے جمع کرانے والوں کو 30 مئی تک این او سی جاری کردیاجائےگا۔

مزید خبریں :