10 اپریل ، 2021
یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کے تحت خریداری کیلئے آنے والوں آٹے کا ایک تھیلا، دو کلو چینی اور 2 کلو گھی سے زیادہ خریداری کی اجازت نہیں ہوگی۔
یوٹیلٹی اسٹورزپررمضان ریلیف پیکج میں روزمرہ استعمال کی 19 ضروری اشیاء پر سبسڈی دی گئی ہے جس کے مطابق 20کلو آٹے کا تھیلا 800روپے، چینی 68روپے فی کلو، گھی 170روپےفی کلو مل رہاہے۔
کھجوروں پرفی کلو 20روپے ، چاول پر 10 سے 12روپے، دالوں پر 15 سے 20 روپے، بیسن پر 20 روپے فی کلو جبکہ مصالحہ جات پر 10 فیصد رعایت مل رہی ہے۔
سستی داموں اشیاء کے حصول کیلئے یوٹیلٹی اسٹورزپرشہریوں کارش بڑھ گیاہے جبکہ خریدار قیمتوں سے مطمئن ہیں لیکن کہتے ہیں دیرتک قطارمیں کھڑے ہوناپڑ رہاہے۔
یوٹیلٹی اسٹور انتظامیہ کے مطابق بلیک میں فروخت روکنے کیلئے گھی، چینی اور آٹاکم مقدارمیں دے رہے ہیں۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں چینی کی فی کلو 95 سے 100 روپے جبکہ گھی 300 روپے فی کلو تک میں فروحت ہو رہا ہے۔