12 اپریل ، 2021
حکومت نے برطانیہ سے جہانگیر ترین کےمالی اثاثوں سے متعلق تفصیلات مانگ لیں۔
ذرائع کا دعویٰ ہےکہ رہنما تحریک انصاف جہانگیرترین کے علاوہ ان خاندان کے دیگر افرادکےاثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کا جہانگیر ترین کے اثاثوں سے متعلق خط پاکستان ہائی کمیشن نے برطانوی حکام کو پہنچا دیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہےکہ لندن میں جہانگیر ترین کے 8 ملین پاؤنڈ کے گھر کے علاوہ دیگر اثاثوں کی تفصیلات بھی پاکستانی حکام کو ہنگامی بنیادوں پردرکار ہیں۔