Time 12 اپریل ، 2021
پاکستان

جرمنی کوویکس پروگرام کے تحت پاکستان کوڈیڑھ کروڑ کورونا ویکسین دے گا

جرمنی کوویکس پروگرام کے تحت پاکستان کوڈیڑھ کروڑ کورونا ویکسین دے گا۔

برلن میں جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کے ہمراہ مشترکہ  پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وزیر خارجہ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ جرمنی نہ صرف یورپی یونین بلکہ عالمی سطح پر بھی ایک اہم ملک ہے، جرمنی پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہم تمام شعبہ جات میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں، ایف اے ٹی ایف پر معاونت پاکستان کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ چانسلر مارکل کی قیادت میں جرمنی نے ترقی کے بہت مدارج طے کیے، جرمن چانسلر کی وزیر اعظم عمران خان کو دورہ پاکستان کی دعوت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

شاہ محمود کا کہنا تھاکہ ہم سب اس وقت کورونا کے چیلنج کا سامنا کر رہے ہیں، جرمنی نے ڈیڑھ کروڑ ویکسین مئی تک دینے کا عزم ظاہر کیا ہے جس پر جرمن قیادت کے شکرگزار ہیں۔

مزید خبریں :