Time 13 اپریل ، 2021
پاکستان

پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے معاہدوں کے ایک ایک لفظ کے ساتھ کھڑی ہے، قمرزمان کائرہ

پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نےکہا ہےکہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے معاہدوں کے ایک ایک لفظ کے ساتھ کھڑی ہے، ہم معاہدے میں شامل ایک ایک لفظ پر پہرا دے رہے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھاکہ حقائق کو مسخ نہ کیا جائے، اتحادوں میں کبھی کسی کو شوکاز نوٹس نہیں دیا جاتا، انہوں نے سوال کیا کہ پیپلز پارٹی نے کون سا اتفاق رائے توڑا ہے؟

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھاکہ ان کی پارٹی نے پی ڈی ایم کے ایکشن پلان پر پوری طرح عمل کیا ہے، شو کاز میڈیا کے ذریعے ملے تو میڈیا کے ذریعے جواب دینامجبوری ہے، ہم نے محمد زبیرکی آرمی چیف سے ملاقات کا نہیں پوچھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا باپ کو باپ کہنا ناقابل قبول ہے، تلخیاں ختم کرکے آگے بڑھنا چاہتے ہیں، جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  مسلم لیگ ن لندن کو ہمیں پی ڈی ایم سے نکالنے کی بہت جلدی ہے، مولانا فضل الرحمان خط کی وضاحت سربراہی اجلاس میں لے لیتے۔

مزید خبریں :