15 اپریل ، 2021
لاہور کی عدالت نے حکومت پنجاب کو رائیونڈ زمین کے انتقال کی منسوخی سے متعلق کارروائی سے روک دیا۔
جیونیوز کے مطابق نوازشریف اور شہباز شریف کے خاندان نے پنجاب حکومت کی کارروائی پر لاہور کی عدالت سے حکم امتناع مانگ لیا جس پر لاہور کی سول عدالت کے جج نے درخواست سماعت کےلیے منظور کرکے 27 اپریل کو تمام فریقین کو متعلقہ ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔
شریف خاندان نے رہائش کی 127 کنال زمین کا انتقال منسوخی کےلیے عدالت سے رجوع کیا اور عباس شریف نے یہ درخواست اپنے وکیل حامد افتخار کے ذریعے دائر کی۔
عباس شریف کی درخواست میں کہا گیا ہےکہ حکومت پنجاب غیرقانونی طورپرجاتی عمرہ کی 1500 سے زائد کنال زمین کی ملکیت تبدیل کررہی ہے۔
خیال رہےکہ اس سے پہلے حکومت پنجاب نےشریف خاندان کی رہائش کی 127 کنال زمین کا انتقال منسوخ کردیا تھا، منسوخ کی گئی 127 کنال اراضی موضع مانک رائے ونڈ میں شریف خاندان کے گھر کا مرکزی حصہ ہے، پنجاب ریونیو ڈپارٹمنٹ نے اس زمین کا انتقال واپس حکومت پنجاب کے نام کردیا تھا۔