Time 16 اپریل ، 2021
پاکستان

فضل الرحمان اور نواز شریف کی حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے اہم مشاورت

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے ٹیلیفونک رابطے میں رمضان کے بعد پی ڈی ایم کی تحریک کو تیز کرنے اور ضمنی الیکشن میں حکومت کی عوام میں غیر مقبولیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف نے رمضان المبارک کے بعد حکومت مخالف تحریک کو تیز کرنے پر تفصیلی مشاورت کی۔

مزید خبریں :