Time 16 اپریل ، 2021
پاکستان

عدالت نے مذہبی جماعت کے 14 کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا

مذہبی جماعت کے 14 گرفتار کارکنان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا— فوٹو:فائل 

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مذہبی جماعت کے گرفتار 14 کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

مذہبی جماعت کے 14 گرفتار کارکنان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن نے سماعت کی۔

عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان طلب کرلیا۔

مزید خبریں :