پاکستان
13 فروری ، 2012

سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری

سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری

اسلام آباد… ملک بھر میں سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے#۔پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے اے این پی سندھ کے صوبائی صدر شاہی سید، باز محمد خان، میاں افتخار حسین، الیاس احمد بلور اور زاہدہ خان نے کاغذات نامزدگی الیکشن کمشن کے صوبائی دفتر میں جمع کروائے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے فرحت اللہ بابر اور شمعروز خان نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور کا کہنا تھا کہ بیگم نسیم ولی خان کو اس لئے سینٹ کا ٹکٹ نہیں دیا گیا کہ ان کی صحت اجازت نہیں دیتی تاہم بیگم نسیم ولی کان کی پارٹی کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ادھر لاہور میں سینیٹ انتخابات کے لئے مسلم لیگ ن کے اسحاق ڈار، سردار ذوالفقار کھوسہ، ظفراللہ ڈھانڈلہ، ملک رفیق رجوانہ کاغذات نام زدگی جمع کرادیئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے سینٹ کی اقلیتی نشست پر کامران مائیکل اور خواتین کی نشست پر نزہت عامر نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔جبکہ مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات کامل آغا اور پیپلزپارٹی کی جانب سے خالدہ محسن قریشی نے بھی الیکشن کمیشن کے پاس اپنے کاغذات نام زدگی جمع کرادیئے ہیں۔ کوئٹہ میں دو مارچ کو ہونے والے سینیٹ کے انتخابات کیلئے گہما گمی عروج پر پہنچ گئی ہے ۔ بلوچستان سے سینیٹ کی بارہ نشتوں کیلئے 121امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے لیکن کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے پہلے روز ابھی تک دو امیدواروں گورنر بلوچستان کے صاحبزادے سیف اللہ مگسی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اور صوبائی وزیر کھیل وثقافت شاہ نواز مری نے آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن نے بلوچستان سے سینیٹ کے انتخابات کیلئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جنرل نشت کیلئے سیدنواب شاہ، اکبر اسکانی، برات خان ٹیکنوکریٹ کیلئے فیصل آغا اور خواتین کیلئے مختص نشت کیلئے کشور احمد امیدوار ہوں گی۔متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے سینیٹ کے لیے نامزد آٹھ امیدواروں نے الیکشن کمیشن میں کاغزات نامزدگی جمع کرادیے ،آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے پہلے روز متحدہ کی طرف سے چھ افراد کنور نوید جمیل، نسرین جلیل، کنور خالد یونس، ڈاکٹر بیرسٹرفروغ نسیم، سید طاہر حسین مشہدی اور ارشد عبداللہ وہرہ نے جنرل نشتوں پر اپنے کاغذات جمع کرائے۔جنرل نشتوں پر متحدہ کے دو امیدوار احمد علی اور سید طاہرحسین مشہدی اس دفعہ ریٹائیر ہورہے ہیں۔ خواتین کی نشستوں پر متحدہ کو کوئی رکن ریٹائیر نہیں ہورہا لیکن دو امیدواروں نسرین جلیل اور نائیلہ لطیف مینب نے ان نشستوں کے لیئے اپنے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

مزید خبریں :