02 اکتوبر ، 2012
کولمبو… ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سپر ایٹ مرحلے کے آج کے دوسرے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو ایک رنز سے شکست دیدی، تاہم اسکے باوجود بھارت ایونٹ سے باہر ہوگیا۔اس سے قبل بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پروٹیز کو جیت کے لیے 153رنز کا ہدف دیا تھا۔تاہم پوری پروٹیز ٹیم 19.5اوورز میں 151رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈو پلیسز65سب سے کامیاب بیٹسمین ثابت ہوئے، انکے علاوہ ڈومینی 16کپتان ابراہم ڈی ویلیئز 13،بی ہارڈین 13رنز ہی قابل ذکر بیٹسمین تھے۔بھارت کی جانب سے ظہیر خان اور بالاجی نے تین تین جبکہ یووراج سنگھ 2، عرفان پٹھان اور ایشون نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔ اس میچ میں بھارت کا اصل ہدف جنوبی افریقہ کو 121تک محدود کرناتھا جسکے لیے بھارتی ٹیم نے ایڑھی چوٹی کا زور لگایا تاہم وہ ناکام رہے۔اور افریقی ٹیم خود تو باہر ہوئی ہی لیکن اس نے بھارتی کوششوں کو بھی ناکام بناکر اپنے ساتھ ساتھ اسے ٹورنامنٹ سے باہر کراکر پاکستان کو سیمی فائنل تک پہنچادیا۔