پاکستان
13 فروری ، 2012

چیف ایگزیکٹیو پی آئی سی کو بحال نہ کرنے پر ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج

 چیف ایگزیکٹیو پی آئی سی کو بحال نہ کرنے پر ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج

لاہور… لاہور میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سینئر ڈاکٹرز کی معطلی کیخلاف ینگ ڈاکٹروں نے اسپتال کے باہر روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا،، ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ پی آئی سی میں ادویات کے ری ایکشن سے ہونے والی اموات اور انتظامی بے ضابطگیوں پر پنجاب حکومت نے اسپتال کے چیف ایگزیکٹو اور ایم ایس اور ڈی ایم ایس کو معطل کر دیا تھا، پی آئی سی اور سروسز اسپتال کے ینگ ڈاکٹرز نے حکومتی اقدام کے خلاف احتجاج کیا اور جیل روڈ پر ٹریفک جام کردی ،،ڈاکٹرز نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ڈاکٹروں کی بحالی کے نعرے لکھے تھے، احتجاج کے باعث علاج کیلئے آنے والے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ جوڈیشل انکوئری کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی لیکن حکومت نے وعدہ خلافی کی۔

مزید خبریں :